بلوچستان اسمبلی :کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-3
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظورکرلیا۔بل کے مطابق 18 سال سے کم عمرکی شادی کا معاہدہ کرنے والے مرد کو سزا دی جائے گی، یہ سزا 3 سال تک ہوسکتی ہے جبکہ یہ سزا 2 سال سے کم نہیں ہوگی۔بل کے متن کے مطابق سزا کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جو ایک لاکھ روپے سے کم نہیں ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے والے کو مزید 3 ماہ کی سزا بھگتنی ہوگی۔بل کے مطابق کم عمری کی شادی کرانے والے، اس کی ترویج اور حوصلہ افزائی کرنے والے کوبھی سزا ملے گی۔بل کے مطابق نکاح خواں، نکاح رجسٹرار اور یونین کونسل کا سیکرٹری دونوں فریقین کے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے، کوتاہی یا غفلت پر ایک سال سزا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔