Daily Mumtaz:
2025-11-14@19:07:26 GMT

وفاقی حکومت کے قرض میں 852 ارب روپے کی کمی ہوگئی، ایس بی پی

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

وفاقی حکومت کے قرض میں 852 ارب روپے کی کمی ہوگئی، ایس بی پی

کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے ستمبر 2025ء میں اپنا قرضہ مزید 852 ارب روپے کم کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض ستمبر کے اختتام پر 76 ہزار 605 ارب روپے تھا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ستمبر میں 649 اور بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے قرض میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ہزار 283 ارب روپے کم ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت ایس بی پی ارب روپے

پڑھیں:

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز اخراجات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 مہینوں میں 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے کے منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ٹی ڈی سی سمیت پاور ڈویژن کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی بڑی کامیابی، قرض میں 852 ارب روپے کمی
  • ایک تولہ سونا 8300، دس گرام 7116 روپے مہنگا
  • بیوروکریسی کی دشمن بیوروکریسی
  • وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئےآف شور بلاکس ایوارڈ کردیے
  • کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق اور افواج کے ساتھ ہے: مزمل اسلم
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مزمل اسلم
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ
  • حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، 27 ویں ترمیم آج منظور ہونیکا امکان