data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر جان محمد جونیجونے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کرکے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے 73 کے آئین کا جنازہ نکال کر اسے دفن کردیا ہے سندھ کی تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ بات انھوں سندھ ترقی پسند پارٹی کی نومنتخب عہدداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم مایوس اور بیمار سیاسی ذہنوں کی پیداوار ہے جو جانتے ہیں عوام انھیں اور کی سوچ کو مسترد کر چکی ہے اب وہ اس ترمیم کے زریعے ملک میں بادشاہت کے نظام کے قائم کرکے حکومت کرنا چاہتے ہیں جیسے کسی صورت قبول نہیں کی جائے گاانھوں نے کہا کہ اگر کوئی بیمار ذہن یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس ترمیم کے ذریعے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ہم سندھ کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو 73 کے آئیناپنے آپ کو خالق کہتی تھی اس نے مسلم لیگ کے ساتھ مل کر 73 کے آئین کو 27ویں آئینی ترمیم کے زریعے اس کا جنازہ نکالا کر اسے دفن کردیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم اس آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھرپور طرح سے آواز اٹھائیں گے انھوں نے کہا وقت نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی سب بڑی دشمن جماعت ہے اس نے صرف اپنے اقتدار کی خاطر اور اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر سندھ کے پانی کا سودا کیا زرعی زمین کا سودا کیا اور سندھ میں غیر ملکی اور افغان مہاجرین کو اپنا ووٹر بنا کر انھیں تحفظ فراہم کیا اور اسی وجہ سے سندھ میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ اس اپوزیشن کو اپنے تمام اختلافات بھولا متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ امریت اور بادشاہت کا راستہ روکا جا سکے تقریب میں حسن جونیجو، مراد ابڑو، ممتاز سراز، منٹھارر خاصخیلی، ایاز گاڈھی، شاہنواز جمالی، منصور سولنگی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کہ سندھ کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن