اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

اسلا م آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سیون اسٹارہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا ۔ واضح رہے کہ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نئے کنونشن سینٹر میں ہی ہوگا۔

ایس سی او اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پہلا سیون اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کے لیے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سی ڈی اے نے عالمی فرموں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا جوائنٹ وینچر کے تحت منصوبہ مکمل کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

ریڈ زون میں تعمیر کیے جانے والے اس سیون اسٹار ہوٹل میں عالمی معیار کے کانفرنس ہال، سیمینار ہال، بینکوئٹ ہال اور کمروں کے ساتھ ملٹی اسٹوری پارکنگ اور جدید سیکیورٹی سسٹمز بھی نصب کئے جائیں گے ۔ ہوٹل کے لیے عالمی ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 6 اسٹیل پیڈسٹرین برج تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جن پر 5 ارب چوہتر کروڑ روپے کی لاگت

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: چوہدری شفقت محمود عوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: چوہدری شفقت محمود راولپنڈی میں چور ایک درجن گائے اور 4بچھڑے چرا کرفرار روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے جنگ نہیں، پاکستان چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیون اسٹار ہوٹل اسلام ا باد

پڑھیں:

سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے۔سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 2022 سیلاب کا نقصان ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے، گزشتہ 3 سے 4 سیلابوں میں 4500 سے زائد لوگ مر چکے، 40 ملین لوگ بے گھر ہوئے۔ رواں سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 30 جون 2026ء تک ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے ڈیٹا کی اپڈیٹیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا  کہ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے، طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 5 سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفرا اسٹرکچر تیار کرنا ہے۔وزیراعظم نے ارلی وارننگ سسٹم کو فوری طور پر مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر تحصیل اور ضلع کی سطح پر ارلی وارننگ سسٹم فعال بنایا جائے گا۔ اسلام آباد کو خبر بعد میں ہوگی، پہلے جہاں خطرہ ہے اس علاقے کو وارننگ ملے گی۔پہلے مرحلے میں آبی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، دریا کے سیلاب، فلش فلڈ، نکاسی آب سے سیلاب، کوسٹل تباہی کا مسئلہ وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی, ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں دبئی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ
  • وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ
  • سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
  • کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول