نیانظام؛سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
سٹی42:سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو اب سیلیکشن کے وقت ان کی تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے۔ ایک ہی ڈگری کے ساتھ اپلائی کرنے والے تمام امیدوار اب برابر شمار نہیں ہوں گے، زیادہ بہتر پرسنٹیج والے امیدواروں کو بہتر پوزیشن ملےگی۔
سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت دینے کے لئے نیا طریقہ کار اپنا لیا ہے جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو زیادہ صحیح اہمیت ملے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
اب گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی پوسٹوں پر تقرر کے لئے کوشش کرنے والے امیدواروں کو تقرر کے لئے ایویلیویشن کے عمل میں ان کے تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر اضافی پوائنٹس ملیں گے۔
ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی ایسے امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دے گی ۔ امیدواروں کے تعلیمی اسناد میں مجموعی طور پر 50 فیصد سے کم نمبر نہیں ہونگے
انٹر میڈیئٹ پاس امیدواروں کو ٹیسٹ میں پانچ اضافی نمبر دیئے جائیں گے ۔
آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پانچ اضافی نمبر دینا لازمی قرار ہوگا ۔
فیصلے کا اطلاق تمام محکموں پر ہوگا ۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے حکم ناامہ جاری کردیا ۔
حکم نامہ سیکشن افسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امیدواروں کو اضافی نمبر
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز