’یہ شادی نہیں ہوسکتی‘؛ پہلی بیوی فلمی انداز میں شوہر کی شادی رکوانے پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
بھارت میں ایک شادی کی تقریب اس وقت اچانک فلمی سین میں بدل گئی جب دلہے کی پہلی بیوی ہاتھوں میں تصاویر لیے اسٹیج پر پہنچ گئی اور پورا ہال ساکت رہ گیا۔
واقعہ اترپردیش کے ضلع بستی میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان ونے آنند شرما کو ایسے سرپرائز کا یقیناً اندازہ بھی نہ تھا۔
رپورٹس کے مطابق جے مالا کی رسم مکمل ہوچکی تھی، دلہا آرام سے اسٹیج پر بیٹھا تھا کہ اچانک اُس کی پہلی بیوی ریشما، اپنے اہلخانہ کے ساتھ وہاں پہنچ گئی۔ اسٹیج پر چڑھتے ہی اُس نے باراتیوں کے سامنے اپنی شادی کی تصویریں لہرائیں اور کہا کہ ونے پہلے سے شادی شدہ ہے، اس کے باوجود دوسری شادی کر رہا ہے۔ لمحوں میں ماحول بدل گیا، باراتی حیران، دلہن کا خاندان پریشان اور دلہا سر جھکائے شرمندہ!
تفصیلات کے مطابق ریشما اور ونے کا تعلق گجرات کے انکلیشور سے ہے۔ پڑھائی کے دوران دونوں میں دوستی ہوئی اور پھر محبت نے شادی کا روپ لیا۔ دونوں نے 30 مارچ 2022 کو کورٹ میرج کی، بعد میں دونوں خاندانوں نے مل کر شاندار تقریب بھی رکھی۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد رشتے میں کھچاؤ پیدا ہوا اور معاملہ عدالت تک جاپہنچا، تاہم طلاق ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔
ایسے میں ونے کا دوسری شادی کرنا ہندوستان کے قانون کے مطابق بھی درست نہیں تھا۔ صورتحال سنگین ہوتی دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو سمجھایا۔ بعد ازاں دلہے کو تھانے لے جایا گیا تاکہ معاملے کی مکمل قانونی جانچ کی جا سکے۔
پولیس کے مطابق پہلی بیوی نے باقاعدہ درخواست جمع کرائی ہے کہ شوہر طلاق کے فیصلے سے پہلے دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے۔ بات چیت کے بعد فیصلہ ہوا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک شادی کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔
یوں ایک تقریب جو خوشیوں کے لیے سجی تھی، پہلی بیوی کی بروقت آمد نے ایک بڑے تنازعے سے بھرپور ڈرامائی موڑ دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: 1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی پر مظالم کی داستان دوبارہ منظر عام پر پہلی بیوی کے مطابق
پڑھیں:
بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
--فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ چلڈرن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہترین پرورش کے لیے والدین میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا، ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔