تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی بالی گینگ گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسروقہ و چھینے گئے 12 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے 22 موبائل فون اور 1 لاکھ روپے رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گینگ ارکان کو گرفتار کیا۔گینگ کے انکشاف و نشاندہی پر تمام برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

گینگ نے دوران تفتیش مختلف اضلاع میں 25 سے زائد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، گینگ ارکان قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگری خیبرپختونخوا نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  افغان خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت  گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سوات، ایلیٹ فورس کے جوان اور باجوڑ پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خشک نالے کے قریب کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں  لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامے آئی کہ افغانستان کے صوبے بلخ سے تعلق رکھنے والا قیس خودکش حملے کی غرض سے پاکستان آیا اور وہ اپنے سہولت کار دہشت گرد رفیع اللہ کے ساتھ موجود تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 عدد دستی بم جبکہ خودکش بمبار کے پاس سے نیلے تھیلے میں لپٹی دیسی آئی ای ڈی، فیوز اور بارود برآمد ہوا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، کار چوری میں ملوث 64 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد
  • اسلام آباد پولیس پرحملہ، جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک
  • ڈکیتی مزاحمت پرمعصوم بچے کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ترنول میں کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • فیکٹ چیک: شادی کی تقریب میں اسلحہ لہرانے پر دلہن، دلہا اور گھر والے گرفتار؟
  • کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • محرابپور، پی پی رہنما کے گھر ڈکیتی کا ملزم پنجاب سے گرفتار
  • غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
  • باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار