سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے گول میز مذاکرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزلاہور نے ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے ایک گول میز مذاکرہ منعقد کیا۔ ایک خود مختار تھنک ٹینک کی حیثیت سے کیس لاہور ایسے علمی مباحث کا انعقاد کرتا رہتا ہے جن میں بین الاقوامی تعلقات کے وسیع تر تناظر سے دلچسپی رکھنے والے محققین اور پالیسی ماہرین شریک ہوتے ہیں۔ اس نشست میں ممتاز اہلِ علم اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی کلمات محترمہ ماہیرا منیر، ریسرچ اسسٹنٹ سی اے ایس ایس لاہور، نے پیش کئے۔

مقرر جناب سمیر علی خان، جو جوہری اور تزویراتی امور کے معروف ماہر ہیں، نے ایران کے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں کا جامع تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ عدمِ پھیلا کا معاہدہ بنیادی طور پر پانچ بڑی طاقتوں تک جوہری اسلحہ محدود رکھنے اور اس کی افقی توسیع کو روکنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے معاہدہ پامال نہیں کیا بلکہ اس نے اس کے اندر موجود دراڑیں اور خامیاں کھول کر سامنے رکھ دی ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران کی جوہری تنصیبات پر طویل المدتی حملوں کے اثرات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس امر پر زور دیا کہ عالمی سطح پر یکساں اصولوں اور این پی ٹی میں سنجیدہ اصلاحات کے بغیر عدمِ استحکام میں مزید اضافہ ہوگا۔

اختتامی کلمات میں صدر کیس لاہور ایئر مارشل عاصم سلیمان ریٹائرڈ نے بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے ماحول میں عدمِ پھیلا کے نظام کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں جے-سی-پی-او اے کی مدت پوری ہونا ایک نہایت اہم موڑ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری عدمِ پھیلا کا ڈھانچہ ایک اجتماعی عالمی اثاثہ ہے۔ این پی ٹی کی بقا اسی وقت ممکن ہے جب اسے غیر جانب دارانہ طور پر نافذ کیا جائے، اس کی پاسداری ہر جگہ یقینی ہو اور ریاستیں حقیقی سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں۔نشست کا اختتام سوال و جواب کے ایک بھرپور سلسلے پر ہوا جس نے واضح کیا کہ عالمی عدمِ پھیلا کا نظام بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے کس قدر بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ شرکا نے اس فکری اور بامقصد مذاکرے کے انعقاد پر سی اے ایس ایس لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ عوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: چوہدری شفقت محمود TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوہری عدم ایران کے حقوق اور

پڑھیں:

عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق میں ذہنی و جسمانی نشوونما، مکمل تحفظ اور معیاری تعلیم و تربیت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مؤثر اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔ حکومت پاکستان اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے سدباب کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملک بھر میں ہونہار بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دانش اسکول پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، جس کا بنیادی مقصد اسکول سے باہر بچوں کو فوری طور پر تعلیمی دائرے میں لانا ہے۔

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے عہد کیا کہ پاکستان اپنے بچوں کو ایک محفوظ، خوشحال اور تعلیم یافتہ مستقبل دینے کے لیے پوری قوت سے کوشاں ہے۔

 انہوں نے تمام والدین، اساتذہ اور معاشرے سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتر تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
  • ایرانی تیل امریکا کے نشانے پر: درجنوں کمپنیوں اور افراد پر پابندی
  • ایران فی الحال ایٹم بم بنانے کے درپے نہیں، رافائل گروسی
  • ہم ایک منصفانہ اور متوازن جوہری معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں : ایران
  •  لندن، نیویارک، شنگھائی ایک دن بھی مئیر کےبغیرنہیں چل سکتے، یہاں ایسا موثر نظام ہی نہیں، مصطفیٰ کمال
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام
  • ڈیجیٹل قبرستان
  • ایٹمی ٹیکنالوجی اور دوہرے معیار!