Islam Times:
2025-11-21@13:16:44 GMT

ایران فی الحال ایٹم بم بنانے کے درپے نہیں، رافائل گروسی

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

ایران فی الحال ایٹم بم بنانے کے درپے نہیں، رافائل گروسی

بارہا اپنے بیانات میں ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب کے فتوےٰ کے مطابق جوہری ہتھیار بنانا و استعمال کرنا شرعی طور پر حرام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے یوراگوئے کے اخبار "ایل آبزروڈور" کو ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ایک پیچیدہ معاملہ قرار دیا، تاہم اعتراف کیا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ برسوں سے جاری ہے، اس لیے میں اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتا کہ کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط، لیکن معاملہ اس نہج پر پہنچ گیا کہ پہلے اسرائیل اور پھر امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا فیصلہ کیا۔ رافائل گروسی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری ڈھانچے کو نمایاں نقصان پہنچایا، جس سے پہلی نظر میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایران کی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔ یہ تمام تکنیکی صلاحیتیں دوبارہ تعمیر نہیں کی جا سکتیں۔

صورتحال واضح کرتے ہوئے رافائل گروسی نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہ کہ ایران اپنی جدید ٹیکنالوجی کو وسعت دے رہا ہے اور بلا روک ٹوک اعلیٰ سطح پر افزودہ شدہ یورینیم کے ذخائر بڑھا رہا ہے۔ دوسری جانب تہران کا کہنا ہے کہ وہ یہ سرگرمیاں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے تحت اپنے حقوق کے دائرہ کار میں انجام دے رہا ہے۔ جن میں ری ایکٹر ایندھن اور ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی تیاری سمیت پُرامن ضروریات شامل ہیں۔ اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملے کو ایرانی حکام، دہشت گردانہ اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ ہم اپنے دفاع اور تنصیبات کی مکمل تعمیر نو کا قانونی حق رکھتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ ایرانی حکام بارہا واضح کر چکے ہیں کہ ان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور رہبر معظم انقلاب کے فتوےٰ کے مطابق جوہری ہتھیار بنانا و استعمال کرنا شرعی طور پر حرام ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جوہری ہتھیار رافائل گروسی ایرانی حکام کہ ایران رہا ہے

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کرکے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے، مگر میں نے مداخلت کرکے جنگ رکوا دی۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں، میں تنازعات کو حل کرنے میں ماہر ہوں، پاکستان اور بھارت سے کہا آپ جنگ کریں گے تو میں 350 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، ٹیرف لگانے کا کہا تو پاکستان بھارت رک گئے۔ ٹرمپ کا پاک بھارت تنازع سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دوسرے پر ایٹمی حملے کریں، میں نے کہا آپ جنگ کریں گے تو تجارت نہیں ہوگی، نہیں چاہتا کہ ایٹمی دھماکوں کے بادل لاس اینجلس تک پہنچیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کرکے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کر دیں گے، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بے قابو ہو جانے والی تھی، مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، ہم اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی ایران پر مزید پابندیاں، خام تیل کی فروخت بند کردی
  • ایرانی تیل امریکا کے نشانے پر: درجنوں کمپنیوں اور افراد پر پابندی
  • سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے گول میز مذاکرہ
  • ہم ایک منصفانہ اور متوازن جوہری معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں : ایران
  • امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • امریکا کیساتھ جوہری ہتھیار کم کرنے پر دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، روس
  • پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایٹمی ٹیکنالوجی اور دوہرے معیار!
  • ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی