فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے فوجی کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہتھیار پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی پچھلے کچھ عرصے میں کی جانی والی کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے۔ امریکی ہتھیاروں پہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔
امریکی فوج اور نیٹو، انخلا سے پہلے امریکی ہتھیار افغانستان چھوڑ گئی تھی۔ ان امریکی ہتھیاروں کو افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے فتنۃ الخوارج کے حوالے کر دیا۔
چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں سے فتنۃ الخوارج بہت فاصلے سے پاک افواج کو رات کے وقت بھی نشانہ بنا سکتی ہے، ان امریکی ہتھیاروں میں اسٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ کے اندر سے بھی گزر سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ پکڑے جانے والے مواد میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔
دکھائے جانے والے ہتھیاروں میں ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ شامل ہے، فتنۃ الخوارج سے نائٹ ویژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پکڑے جانے والے ہتھیاروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی ہتھیاروں امریکی ہتھیار فتنۃ الخوارج جانے والے
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ
امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔
امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے خوبصورت طیارے مار گرائے گئے، ٹرمپ پاک بھارت جھڑپیں، دنیا نے پاکستان کے پاس چینی ٹیکنالوجی کی جھلک دیکھ لی، رپورٹرپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائلز اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے عملی میدان میں ایک بڑا تجربہ ثابت ہوا۔
رپورٹ کے مطابق چین نے جون 2025 میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی۔
امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اُسی ماہ پاکستان نے 26-2025 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس سے مجموعی بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔