وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نام خط، مندرجات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے اڈیالہ جیل میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کے حق کی مبینہ خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کیے جانے والے اس خط کے مطابق عمران خان کے اہلِ خانہ، خصوصاً ان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکا گیا، اُن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس عمل کو غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جانب سے اڈیالہ جیل میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کے ملاقات کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔
خط میں واضح کیا گیا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ… pic.
— PTI (@PTIofficial) November 20, 2025
خط میں کیے گئے مطالباتوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پنجاب حکومت سے 4 نکاتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جن میں عدالتی احکامات پر فوری اور مکمل عمل درآمد، بدسلوکی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل و پولیس حکام کو واضح اور سخت ہدایات اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خط میں مزید کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور اس جماعت کے قائد ہیں جس کے مینڈیٹ سے خیبر پختونخوا میں حکومت قائم ہے، لہٰذا ان کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کسی طور قابلِ قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے کر قانون کی بالادستی، انسانی وقار اور عدالتی فیصلوں کے احترام کو یقینی بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عدالتی احکامات خیبر پختونخوا خلاف ورزی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔