سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ’’غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو خط میں چار اہم مطالبات پیش کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل و پولیس حکام کو ملاقات کی واضح ہدایات جاری کی جائیں، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔