نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستیں 3 لاکھ سے تجاوز، ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔
درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
اریجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جارہی ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے سالانہ پچاس فیصد ارجنٹ کنکشنز کی فراہمی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ارجنٹ فیس فراہم کرنے والوں کو تین ماہ میں کنکشنز فراہم کیے جائینگے۔
ارجنٹ فیس جمع کرانے والے 10 مرلے سے زائد گھر کو کنکشن 48 ہزار میں پڑے گا۔ 10 مرلے والے گھر کیلئے کنکشن 46 ہزار 500 میں پڑے گا۔ دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے 25 ہزار ارجنٹ فیس 20 ہزار سیکیورٹی فیس 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
دس مرلے تک کے گھر کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی 1500 سروس چارجز اور 25 ہزار ارجنٹ فیس ہے۔ 10 مرلے سے زائد والے گھر کے لیے نارمل کنکشن 23 ہزار 500 روپے میں پڑے گا۔ 10 مرلے کے گھر کیلئے نارمل کنکشن عام گیس کی نسبت 1500 ہزار روپے مہنگا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 23 ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6002 ہزار روپے گھٹ کر 3لاکھ 63ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی پہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ پنجاب حکومت کا کرشنگ میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیا سونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم