ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
کیریبئین(آئی پی ایس )کیربیئن آئی لینڈ کوراسا اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔دنیا کی چند لاکھ آبادی والے ملک کوراسا نے فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے اس کھیل کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی۔
ایک لاکھ 56 ہزار افراد پر مشتمل کیربیئن آئی لینڈ کوراسا آبادی کے لحاظ سے فٹبال کھیلنے والا سب سے چھوٹا ملک ہے۔کوراسا نے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے کھیل کی نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے 3 لاکھ آبادی والے ملک آئس لینڈ کے پاس تھا۔
ورلڈکپ کوالیفائرز میں کوراسا کا مقابلہ جمیکا سے تھا جس میں جمیکا کو میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے جیت کی ضرورت تھی۔لیکن مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کی وجہ سے کوراسا نے اگلے برس ورلڈ کپ کیلئے پہلی بار ٹکٹ کٹوالیا اور آبادی کے لحاظ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔
ورلڈکپ کوالیفائرز کے گروپ بی میں کوراسا 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہا۔ واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی گلگت ،فیصل آباد:پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے قومی ترانے کی بے ادبی، ملک مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغ وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر درج،تفتیش جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئی تاریخ رقم کر آبادی والے ملک کوالیفائی کر کوراسا نے ورلڈ کپ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1277 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 280.72 روپے سے کم ہو کر 280.70 روپے پر آگیا۔