ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے لہذا ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑھتی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے۔
ہمیں آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصرحاضر کا بڑا چیلنج ہے، حکومت کی توجہ ماحول دوست معیشت پر مرکوز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے خطرہ، بین الاقوامی ادارے معاونت کریں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاپ 30 کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ گرین کلائمیٹ فنڈز سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، گرین کلائمیٹ فنڈز سے استفادہ کیلئے رکاوٹیں دور کرنا ہوںگی، ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے عالمی مربوط تعاون ضروری ہے۔ ملکی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گرین سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سادہ اور تیز رفتار کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کرتے کہا ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں سے مالیاتی امداد کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت چاہتے ہیں۔ عالمی ادارے گرین فنڈ کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز کو جلد فعال کیا جائے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہماری بقاء کا مسئلہ ہے۔