ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔ ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔