سیاسی رہنما کی سالگرہ کا 36 پونڈ وزنی کیک کاٹنے سے قبل ہی بچوں نے لپک کر ختم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں ایک سیاسی رہنما کی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جانے والا 36 پونڈ وزنی کیک اُس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب تقریب میں موجود بچوں نے اسے چند ہی لمحوں میں چٹ کر دیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں شیئر کرتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجاشوی یادوو کی 36ویں سالگرہ کی تقریب ایک دلچسپ صورتِ حال کا شکار ہوگئی، جب تقریب کے لیے لایا گیا 36 پونڈ وزنی کیک کٹنے سے پہلے ہی بچوں نے چند لمحوں میں ختم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب کے موقع پر جب بھاری بھرکم کیک دفتر کے باہر پہنچا تو گلی میں موجود بچوں نے اسے دیکھا اور دوڑتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ چند ہی لمحوں میں یہ منظر ایک ہنگامہ خیز صورتحال میں تبدیل ہوگیا، جہاں بچے ہنستے، دھکم پیل کرتے اور ایک دوسرے سے کیک چھینتے ہوئے نظر آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پورا کیک صرف 36 سیکنڈ میں غائب ہوگیا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے اس واقعے کو خاصے مزاحیہ انداز میں لیا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “36ویں سالگرہ، 36 پونڈ کا کیک… اور 36 بچوں نے اسے 36 سیکنڈ میں ختم کردیا!” اس دلچسپ صورتِ حال نے آن لائن صارفین کو خوب محظوظ کیا، اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچوں کو کیک کھانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی، مگر تب تک تمام کیک مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا اور بچوں نے اسے چند لمحوں میں صفایا کر دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں نے اسے کر دیا
پڑھیں:
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
— اسکرین گریبجسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا کی حلف برداری کی تقریب کانفرنس روم میں ہوئی۔
وفاقی آئینی عدالت کے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ججز نے بھی تقریب شرکت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر تقریب میں شریک ہوئے۔
جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف، جسٹس انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔