اسلام آباد میں ’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘، نامور گلوکاروں کا پرفارمنس کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کے لیے صحت مند تفریحی مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ابھرتا پاکستان ،نکھرتا پاکستان ،اڑان پاکستان.
— Jabbar Chaudhary (@ajtabassum) November 17, 2025
فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ دہشتگردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری مثبت سرگرمیوں کی بحالی اور ملک میں معمولاتِ زندگی کی روانی کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کیے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں بھرپور تعاون رہا، وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔
ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پُراطمینان انداز میں مکمل ہوا۔
اتوار کو ہونے والے فیسٹیول میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے خوشگوار اور پُرامن ماحول میں تفریح سے بھرپور لطف اٹھایا۔
فیسٹیول کے آغاز سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا، اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تفریحی سرگرمیوں کے لیے قائم کیے گئے اسٹالز، اسٹیج ایریا اور فیملی زونز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
فیسٹیول میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، فرحان سعید، نمرہ مہرہ، جابر عباس اور زونیب زاہد نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔
مزید پڑھیں: حکومت کا 13 اور 14 اگست کو جشن آزادی فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان
اسٹیج کی میزبانی شفاعت علی اور صوفیہ احمد نے کی جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پروگرام کو مزید دلکش بنایا۔
’اڑان پاکستان‘ فیملی فیسٹیول نے نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ عوام حالات سے گھبرا کر نہیں بیٹھے بلکہ قومی سطح پر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews عطااللہ تارڑ فیملی فیسٹیول وزارت اطلاعات وزیر اطلاعات وی نیو وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عطااللہ تارڑ فیملی فیسٹیول وزارت اطلاعات وزیر اطلاعات وی نیو وی نیوز فیملی فیسٹیول عطااللہ تارڑ اڑان پاکستان فیسٹیول کے کے لیے
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :