محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 100 واں ایک روزہ میچ مکمل کر لیا۔ اتوار کو سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں ان کے اعزاز میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ محمد رضوان ہر میچ میں بھرپور توانائی کے ساتھ کھیلتے ہیں اور ان کے اندر پاکستان کی نمائندگی کا بے حد جذبہ موجود ہے۔ اس یادگار موقع پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے رضوان کو ان کے 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل کی کیپ پیش کی، جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر انہیں مبارکباد دی اور ان کے ساتھ گروپ تصاویر بھی بنوائیں۔
محمد رضوان نے اپنی سنچری مکمل کرنے تک ون ڈے فارمیٹ میں مجموعی طور پر 2 ہزار 900 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں اور وہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق رضوان کی مستقل مزاجی، محنت اور فائٹنگ اسپرٹ نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد رضوان
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :