ملکی استحکام کیلیے مزید ترامیم کرنا پڑیں تو بھی کرینگے ‘ طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-31
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار اور حق ہے۔ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کے نظام میں بہتری آئے گی۔26ویں اور 27ویں ترامیم نے ملک کو ’استحکام‘ فراہم کیا، ملکی استحکام کے لیے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔ فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اور اس کے تحت وہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں،مستعفی ہونے والے سینئر جج جانبدار تھے اور سیاسی فیصلے دے رہے تھے، آئین ججوں کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہش کے مطابق چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات استثنا میں ایسی کوئی بات نہیں، صدر کو 62,63کے تحت پرکھ کر ہی لایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کو روکنے کے لیے استثنا ایک علامتی چیز ہے۔ صدر ایک صدارت کے بعد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو استثنا ختم ہو جائے گا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہونے والے الیکشن میں 10 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں، کوئی کاغذات نامکمل جمع کروائے تو الیکشن کمیشن کیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہی ترقی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیادپر انتخاب جیتے گی۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی جیت کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، امید ہے الیکشن پرامن ہوگا۔اہلسنت، اہلحدیث اور دیوبند نے الیکشن میں ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ صورت حال میں ن لیگ کے امیدوار کی پوزیشن بہتر ہے، دوسری جماعت نے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔کے پی کے میں وہ جماعت الیکشن لڑ رہی ہے لیکن فیصل آباد سے وہ الیکشن سے بھاگ گئے۔ طلال چودھری نے کہا کہ گرین بسیں ہوں یا شہر کے لیے سیوریج کا منصوبہ، کارپٹ روڈ، ادویات کی فراہمی اور سی سی ڈی، یہ سب پنجاب کے عوام کے لیے منصوبے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلال چودھری فیصل ا باد نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔