مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔
انہوں نے اپنے والد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے‘۔
انہوں نے لکھا کہ میرے استاد، محبت کے پیکر عرفان صدیقی کے انتقال پر دل انتہائی بوجھل اور افسردہ ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی درجات کی بلندی کیلیے دعا بھی کی۔
عمران صدیقی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان صدیقی کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔
صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا، ن لیگ کے قائدین، نواز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے عرفان صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد رات گئے یہ ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی
پڑھیں:
پاکستان ایک سنجیدہ مفکر اور اصول پسند دانشور سے محروم ہوگیا، وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک سنجیدہ مفکر، معلم اور اصول پسند دانشور سے محروم ہوگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرفان صدیقی نے علم، برداشت، سنجیدگی اور دلیل کو ہمیشہ اپنی تحریر اور شخصیت کا محور بنایا، عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے ایک اہم رکن اور ہمارے قریبی ساتھی تھے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف اور جماعت کے وفادار ساتھیوں میں عرفان صدیقی کا شمار ہوتا تھا، عرفان صدیقی کی جماعت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی علمی خدمات اور قومی بصیرت آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی، عرفان صدیقی شفیق، منکسرالمزاج اور بے حد نفیس انسان تھے۔ عرفان صدیقی نے ہر موقع پر مثبت سوچ اور علمی دیانت کی بنیاد پر رہنمائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال میرے لیے، علمی دنیا کے لیے اور معاشرے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ عرفان صدیقی کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔