سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت کے متعلق افواہ؛ اہل خانہ کو مذمت کا بیان جاری کرنا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی معتمد اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ عرفان صدیقی علیل ضرور ہیں لیکن اس قدر نہیں کہ انہین وینٹی لیتر پر منتقل کرنا پڑے۔ اس طرح کی تمام افواہین قابلِ مذمت ہیں۔
مسلم لیگ نون کے سینئیر کارکن سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلانا انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
ذرائع اہل خانہ سینیٹر عرفان صدیقی کی فیملی کے ذرائع نے بتایا کہ جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی جھوٹی اطلاعات سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے اور بدستور وہیں ہیں۔
عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی
افواہ پھیلانے والوں کا مدعا
افواہ پھیلانے والوں نے سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت کے مسئلہ کو لے کر اس قدر بڑھایا چڑھایا کہ انہیں وینٹی لیتر پر ہی بھیج دیا۔ اس افواہ کا بطاہر مقصد سینیٹ آف پاکستان میں آئین مین 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لئے "حکومت کو درکار ووٹوں کی تعداد کم ہو جانے کا تاثر" پیدا کرنا تھا۔ سینیتر عرفان صدیقی کی علالت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے والے بیشتر لوگ اس افواہ کے ساتھ یہ ھوالہ بھی دیتے پائے گئے کہ حکومتی بنچوں کا ایک ووٹ کم ہو گیا۔ بعض یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کرتے رہے کہ سینیٹر صدیقی دراصل 64 واں ووٹ ہیں، ان کی عدم موجودگی میں ترمیم منطور نہیں ہو پائے گی۔ آج شان یہ سب افواہ غلط ثابت ہوئی، عرفان صدیقی ہسپتال میں ہیں لیکن بہرحال بہتر حالت میں ہیں اور سینیٹ نے آئین میں 27 ویں ترمیم سہولت کے ساتھ منطور ہو گئی ہے۔
عمان میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی عرفان صدیقی کی اہل خانہ
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔عرفان صدیقی کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیڑ عرفان صدیقی علالت کے باعث 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 27 آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔