معمار شاپنگ مال پرچھاپے کیخلاف دکاندار سراپااحتجاج بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-8
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فیروز آباد تھانے کی حدود میں واقع طارق روڈ ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں کسٹمز حکام نے اسمگل شدہ کپڑوں اور غیر قانونی اشیاء کی اطلاع پرمعمار شاپنگ مال میں چھاپہ مارا تو دکانداروں نے سخت مزاحمت کی۔ اس دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد دکانداروں نے طارق روڈ سگنل پر احتجاج شروع کردیا۔ دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے منی ٹرک کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق مشتعل دکانداروں نے کسٹمز کے خلاف نعرے بازی کی اور ایک منی ٹرک کو آگ لگا دی۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق کم از کم دو مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں رہیں۔اطلاع ملتے ہی رینجرز ابھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، رینجرز نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا، جبکہ کسٹم حکام کی جانب سے کارروائی اسمگل شدہ سامان کے خلاف جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دکانداروں نے
پڑھیں:
محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کا 28ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-2-14
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف ملازمین نے خود کو رسیوں سے باندھ کر 28 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف علامتی احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ محکمہ تعلیم حیدرآباد کے نچلے عملے کی 2021 میں خالی آسامیوں کا اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا، جس کے مطابق ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022 میں انٹرویو اور 2023 میں آفر آرڈر جاری کیے گئے، لیکن مختلف اسکولوں میں پاس ہونے کے باوجود 628 امیدواروں کو نوکری دی گئی۔ اس دوران کئی ماہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جو کہ سوئے ہوئے ملازمین کا معاشی قتل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے محکمہ تعلیم سمیت سندھ حکومت کو درخواستیں دی ہیں لیکن تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تنخواہوں کے لیے مرتے دم تک بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے جو کہ تنخواہیں ملنے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ 28 ماہ کی بقیہ تنخواہیں جاری کرکے انصاف یقینی بنایا جائے۔