City 42:
2025-11-17@06:34:18 GMT

میرج سرٹیفکیٹ کا حصول اب آسان، نادرا نے نیا طریقہ بتاد یا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک : نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا باقاعدہ طریقہ بتا دیا ہے۔

 ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کی رجسٹریشن یونین کونسل میں کروائیں۔ ذیل میں نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ جاری کروانے کا مکمل طریقہ درج ہے۔

 ضروری دستاویزات:اصل نکاح نامہ
دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی نقول
دلہا اور دلہن کے والدین کے شناختی کارڈ کی نقول
نکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں

ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے

شادی کی رجسٹریشن کے لیے دلہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک یونین کونسل جا سکتا ہے۔ وہاں موجود عملہ تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اگر کاغذات درست ہوں تو عملہ نکاح نامے کا اندراج سسٹم میں کر کے درخواست گزار کو تفصیلات کی پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ فراہم کرے گا۔

تفصیلات کی تصدیق کے بعد درخواست دہندہ اس پر دستخط کر کے فارم واپس جمع کروائے گا، جس کے بعد یونین کونسل کی جانب سے میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔

اسرائیل نے امداد روک دی ، غزہ کے رہائشی بارش اور سردی میں گیلے کیمپوں میں رہنے پر مجبور  

 یہ سہولت نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فی الحال چکوال، ننکانہ صاحب، کوئٹہ اور کراچی شرقی میں دستیاب ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میرج سرٹیفکیٹ یونین کونسل

پڑھیں:

اب بغیر اجازت سڑکوں پر آنا ناممکن! 18نومبرسے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ای ٹیگنگ شروع، طریقہ اور تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مؤثر بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا ہے، 18 نومبر سے شہر کی ہر موٹر سائیکل اور ہر گاڑی پر ای ٹیگ لگانا لازمی ہوگا جبکہ شہریوں سے گھریلو معلومات بھی ایک نئی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ایک ہمہ گیر سیکورٹی اور نگرانی کا نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت 18 نومبر کے بعد اسلام آباد میں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور شہر میں داخل ہونے والی بیرونی گاڑیاں ای ٹیگ کے بغیر نہیں چل سکیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کو اپنی مکمل ذاتی معلومات انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنا ہوں گی۔

انتظامیہ نے اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر باضابطہ مراکز قائم کیے ہیں، جہاں سے شہری اپنی گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز حاصل کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور تمام اسٹیکرز صرف سرکاری سینٹرز سے ہی جاری کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں سکیور نیبرہڈ سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سروے کے مطابق ہر گھر کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی، جن میں رہائشی افراد کے نام، پتے، شناختی کارڈ نمبرز، گھریلو ملازمین کا مکمل ریکارڈ اور مکان مالک یا کرایہ دار کی حیثیت کی تفصیلات شامل ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی معلومات فوری درج کریں۔ 17 نومبر سے ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں گھروں کا دورہ کریں گی اور ڈیٹا کی تصدیق کے لیے ٹیبلٹس کے ذریعے موقع پر ہی معلومات درج کریں گی۔ جن شہریوں نے پہلے ہی معلومات جمع کرا دی ہیں، انہیں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ای ٹیگنگ کا یہ نظام نہ صرف اسلام آباد کی گاڑیوں پر لاگو ہوگا بلکہ دیگر صوبوں سے آنے والی تمام گاڑیوں کے لیے بھی لازمی ہوگا تاکہ شہر میں داخل ہونے والا ہر ٹریفک مکمل طور پر ریکارڈ اور کنٹرول میں لایا جا سکے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سیکورٹی میں اضافہ، ٹریفک مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

انتظامیہ ہر گھر کے جمع شدہ ڈیٹا کا ریکارڈ گوگل میپس کے ذریعے ٹریک کرے گی، جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کون سے گھروں نے ہدایات پر عمل کر لیا ہے۔

اگرچہ اس ڈیجیٹل سسٹم کو شہری انتظامات کی جدید ترین اصلاحات قرار دیا جا رہا ہے، مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتنی حساس معلومات کا جمع کیا جانا چیلنجز سے خالی نہیں۔

ماضی میں پاکستان میں سرکاری ڈیٹا لیک ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے مضبوط نظام بنایا جائے، ورنہ یہ اقدام الٹا نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سےآئی سکھ خاتون یاتری کی پاکستانی شہری سے شادی
  • پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی
  • اب بغیر اجازت سڑکوں پر آنا ناممکن! 18نومبرسے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ای ٹیگنگ شروع، طریقہ اور تفصیلات
  • 10لاکھ روپے سے لیکر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض ، کون سے افراد اہل؟
  • لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
  • نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟
  • بہنوں کی عمر میں 10ماہ کا فرق کیوں ہے؟
  • جے یو آئی کی بلوچستان اسمبلی کے چائلڈ میرج بل پر تنقید
  • دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ  کا فرق کیوں؟