جیکب آباد،سیوریج کی عدم صفائی ،روڈ راستے تباہی کے دہانے پر
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد بلدیہ کی مجرمانہ غفلت ،صفائی نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ،کروڑوں کی لاگت سے بنے روڈ تباہ گڑھے پڑ گئے ،ٹریفک کی روانی متاثر ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے بروقت صفائی نہ ہونے اور گندگی کی وجہ سے شہر تباہی کا شکار ہوتا جارہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی روڈ پر جمع ہونے اور بلدیہ عملے کی جانب سے بروقت نکاسی نہ کرنے کی وجہ سے کروڑوں کی لاگت سے بنی سڑکوں میں گڑھے پر گئے ہیں جس سے ایک طرف نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے تو دوسری جانب حادثات بھی بڑھ گئے ہیںبینظیر پارک کی طرف جانے والے روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بلدیہ عملہ غائب ہے۔ شہریوں سراج احمد ،عزیز ،روی کمار ،مسمات زبیدہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی نااہلی سے شہرتباہ ہو گیا کروڑوںاربوں کی لاگت سے بنے روڈ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر گڑھوں میں تبدیل ہو گئے ہیںاور ان سڑکوں پر دھول مٹی اڑنے سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ گئی جس سے شہر ی سانس ،ناک،کان ،آنکھ اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے وزیر بلدیہ ،کمشنر لاڑکانہ اور ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ عملے کو شہر میں صفائی کا پابند کیا جائے روز کی بنیاد پر شہر میں صفائی کی جائے تاکہ گندگی میں اضافہ نہ ہوسکے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد کی وجہ سے
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
کراچی:ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا، مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں،جن کاتعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔
مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہےتھے، مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا اور پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کرلی گئی، مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور بینک ٹرانزیکشنز کی تصاویر بھی برآمد کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مسافروں نےآذربائیجان سے بعد ازاں غیرقانونی طورپر بیلاروس جانا تھا، اس تناظر میں مسافروں نے ایجنٹ کو 14 لاکھ روپے فی کس بطور کیش اور بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ادا کیے، بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔