خودکش حملوں کے خلاف ہڑتال ختم، کیسز کی قانونی کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے وکیل زبیر اسلم گھمن ودیگر کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی، جنرل باڈی اجلاس میں وکلاء کیجانب سے سیکورٹی صورتحال ودیگر امور پر بحث کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں مقیم تھا جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ حملے سے قبل سہولت کار اور خودکش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کی تھی۔ دونوں ملزمان دہشتگرد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکا: ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال
یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے، جن میں وکلاء اور عدالت کے عملے کے افراد شامل ہیں۔
سیکیورٹی اداروں کی یہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرات کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک و عوام کے تحفظ کے لیے ہردم سرگرم عمل ہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار