وکلاء انصاف کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، جی ایم لغاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حیدرآباد لیگل کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے کہا کہ حیدرآباد کے وکلاء نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ انصاف کی فراہمی میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ان کی فلاح و بہبود، عزت اور سہولیات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قانونی برادری کے لیے عملی بنیادوں پر بہت سی نئی سہولیات متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے کام کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی، بار میں علمی و قانونی سرگرمیوں میں معاونت، جونیئر وکلاء کی تربیت کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کا سلسلہ شروع کرنا اور بیمار یا مالی مشکلات کا شکار وکلاء کے لیے فلاحی فنڈ کا قیام میرے اہم اہداف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حیدرآباد کے ہر وکلاء کے ساتھ دن رات ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا، نہ صرف بار کی سطح پر بلکہ عدالتی اور انتظامی سطح پر بھی۔ انہوں نے زور دیا کہ بار ایسوسی ایشن کو ایک متحرک اور متحد قوت بنایا جائے۔ اور ایک منظم ادارہ بنانے کے لیے مشترکہ فیصلوں اور شفاف نظام کو آگے بڑھانا ضروری ہے، جس کے لیے میں اپنے تمام ساتھیوں کی رائے اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھوں گا۔ انتخابی مہم کے دوران کئی وکلا رہنماؤں اور قانونی شخصیات نے بھی ایڈوکیٹ جی ایم لغاری کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایم لغاری کا عملی تجربہ، دیانت اور خلوص حیدرآباد بار کے لیے مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ایم لغاری انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔