سرکاری حج سکیم کے واجبات جمع کروانے کا آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سٹی 42: سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع مل گیا ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے آخری مہلت دے دی گئی ۔ حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کی گئی ہے ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا حج درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی واجبات جمع کرائیں۔دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
واضح رہے اس سے قبل 16 تاریخ آخری تھی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: واجبات جمع
پڑھیں:
پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔