معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا۔
شکر گڑھ کے موضع بدھن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ترقی کے انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، پالیسیوں کی کامیابی کے لیے امن، سکون اور استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قربانی کے جذبے نے ہمیں معرکۂ حق میں کامیابی دلائی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے‘وفاقی وزیر داخلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-18
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور کسی کو بھی پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین سے گفتگو کے دوران انہوں نے دہشت گردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے سرحدی علاقوں کی نگرانی سخت کر دی ہے اور پاکستان کے تمام بارڈرز کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر وانا کے عمائدین نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ علاقے میں تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور دیگر ترقیاتی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔