افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے‘وفاقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-18
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور کسی کو بھی پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین سے گفتگو کے دوران انہوں نے دہشت گردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے سرحدی علاقوں کی نگرانی سخت کر دی ہے اور پاکستان کے تمام بارڈرز کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر وانا کے عمائدین نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ علاقے میں تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور دیگر ترقیاتی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردی میں ملوث عناصر سرحد پار سے آتے ہیں، ہمارے مقامی شہری نہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں، ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش
محسن نقوی نے کہا کہ ناراضگی ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کے خلاف اسلحہ اٹھایا جائے یا تحریک چلائی جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کئی مرتبہ پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وہ آپ کے معاملات میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری طرف سے جو ممکن ہوا آپ کے لیے کریں گے، میں نے بتایا ہے کہ کالج کو پہلے سے بہتر بنائیں، آپ کو بھی خوشی ہوگی کہ یہ پہلے سے بھی اچھا بنا ہے۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین نے وزیر داخلہ کا دورے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کیڈٹ کالج پر حملے کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بگڑے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم یہاں کسی ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج کیڈٹ کالج وانا محسن نقوی