افغانستان دہشتگردی میں ملوث ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور کسی کو بھی پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے سرحدی علاقوں کی نگرانی سخت کر دی ہے اور پاکستان کے تمام بارڈرز کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر وانا کے عمائدین نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ علاقے میں تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور دیگر ترقیاتی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد ، وانا دہشتگردحملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہے: محسن نقوی
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش اور قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کرنے والوں کا افغانستان سے تعلق ہے۔
سینیٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دونوں واقعات میں ملوث افراد تک پہنچ چکے ہیں، دونوں واقعات میں ملوث افراد افغانی تھے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ وہ (افغانستان سے) ہم پر بمباری کررہے ہیں اور ہم جا کر ان سے کہیں کہ ہم سے مذاکرات کریں یہ تو نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے سری لنکا کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع سے بات کی اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کروائی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 11 نومبر کو میڈیا کو بتایا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام افراد کو جان سے مار دیا گیا ہے جبکہ کالج میں موجود تمام طلبہ اور عملہ محفوظ ہے۔
سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کو بار بار کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کو ختم کیا جائے لیکن باز وہ نہیں آ رہے ہیں، اس حکومت کا سب سے بڑا ہدف پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے وطن بھیجنا ہے۔