عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عمل درآمد، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل اور پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرنا اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے۔
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
تصویر بشکریہ، مریم نواز فیس بکوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔
راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری ان کے لیے برابر ہے۔ راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کے ورکرز ہر علاقے کو صاف کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مری میں جتنے کام ہوئے شریف برادران نے کیے، ن لیگ آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، ن لیگ کو جب ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کی طرف جانے لگتا ہے، کوئی شہر ایسا نہیں جہاں سڑکوں کا جال نہ بچھا ہو۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں، الیکٹرک بسیں ماحول آلودہ نہیں کریں گی اور کرایہ صرف 20 روپے ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین اور خصوصی افراد کےلیے الیکٹرک بس میں سفر فری ہے، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، تھل ایکسپریس وے بنانے جارہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ایک وقت تھا جب کینسر کے مریضوں کےلیے مفت دوا بند کردی گئی تھی، اب کینسر، ہیپاٹائٹس اور شوگر کے مریضوں کو گھر پر 2، 2 ماہ کی دوا مل رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچائیں گے، پنجاب میں کئی سال میں پہلی بار اسموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ کی ٹیم پورا پنجاب صاف کر رہی ہے، گاؤں میں بھی شہروں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے، پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں چار ماہ میں جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، اب لوگ ہتھیار اٹھاتے ہوئے ڈرتے ہیں، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کےلیے نیا نظام لارہے ہیں۔