Express News:
2025-11-21@06:00:59 GMT

حسن احمد نے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ شیئر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل حسن احمد نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کی سب سے تلخ یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 35 دنوں کیلئے اغوا کرلیا گیا تھا۔

حسن احمد ایک اداکار اور ماڈل ہیں جنہیں شائقین زبردست اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سپر ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل سے شادی کی ہے اور ان کے جوڑے کو بھی مداحوں کی طرف سے ہمیشہ پیار اور محبت ملتی ہے۔

حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مدعو کیے گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ناکامیوں اور ذہنی صحت کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔

حسن احمد پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ انہیں کیسے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت مشکل وقت تھا کیونکہ انہیں 35 دنوں تک اغوا کرکے رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے انہیں اندھیرے میں رکھا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں جس طرح بچایا، یہ ان کی زندگی کا بہت ہی سخت تجربہ تھا۔ اس صدمے سے نکلنے میں انہیں وقت لگا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اغواکاری کے دنوں میں محسوس کیا کہ شاید انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ غلط کیا ہے تبھی یہ سب کچھ ہورہا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ یہاں سے بچ گئے تو باہر  سب سے معافی مانگیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ذہنی حالت اتنی نازک تھی کہ گھر جاتے ہی انہوں نے سب کے قدم چھوتے ہوئے معافی مانگی۔ انہوں نے یہ کام گھر میں کام کرنے والوں کے ساتھ بھی کیا۔ ان کے ذہن پر بہت زیادہ منفی اثر پڑا اور اس سے صحت یاب ہونے میں انہیں کچھ وقت لگا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنی زندگی بتایا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کرن جوہر کا اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف، تبدیلی کب اور کیسے آئی؟

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ 15 سال کی عمر تک اُن کی آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی۔

کرن جوہر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مختلف کورسسز کا شوق تھا اسی وجہ سے وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے تھے، کھانا بنانا سیکھا جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے بزنس کے حوالے سے بھی پڑھائی کی۔

کرن جوہر کے مطابق ’مجھے بچپن سے ہی مقرر اور ٹیبلو کرنے کا شوق تھا اور اس کے لیے بھی کورس کیا‘۔

ہدایت کار کے مطابق 1989 میں کوچنگ کے ٹیچر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ میری آواز اور چال ڈھال لڑکیوں کی طرح ہے اور اس کی وجہ سے مستقبل میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ معاشرے کے لوگ مذاق بنائیں گے۔

’انہوں نے مجھے کہا کہ تم ذہین ہو اور سیکھنے کی صلاحیت بھی ہے جبکہ تمھاری شخصیت پُرکشش ہے، میں تمھاری مدد کر کے آواز کو مردوں کی طرح کروں گا‘۔

کرن جوہر نے بتایا کہ پھر تین سال تک ٹیچر نے ہفتے میں تین روز دو گھنٹے کی کلاس لی تاہم اس بارے میں گھر والوں کو نہیں بتایا تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے آواز لڑکوں کی طرح کرنے کیلیے تین سال تک کوچنگ میں کلاسسز لیں اور پھر آواز کچھ بہتر ہوئی اور یہ اُس وقت کی بات ہے جب میری عمر کے بچے کرکٹ کھیلتے تھے۔

ہدایت کار کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے جھوٹ بولا کہ وہ کمپیوٹر سیکھنے کیلیے کلاسسز لے رہے ہیں اور اسی کی فیس بھی گھر والوں سے لیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تین سال میں جب عمر 19 سال کے قریب ہوئی تو آواز، چال ڈھال اور انداز سب تبدیل ہوگیا اور وہ اس پر اپنے ٹیچر کا شکر گزار ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • انٹرٹینمنٹ ​​کے نام پر مہمانوں کی تذلیل کرنیوالے پوڈ کاسٹرز پر سحر خان کی شدید تنقید
  • سب سے امیر فلپائنی ارب پتی نے صرف چار دنوں میں اپنی 18 ارب ڈالر کی دولت کھو دی!
  • فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی — انقلابی شاعر کی یاد آج بھی زندہ
  • ملک کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی منائی جارہی ہے
  • کرن جوہر کا اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف، تبدیلی کب اور کیسے آئی؟
  • فواد خان نے سال 2025 کو تنقید کا سال قرار دیدیا
  • میری بوا مہرو!
  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟