بھارتی فضائیہ کے ’اڑتے تابوت‘، 30 سال میں 534 طیارے تباہ، 152 پائلٹس ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طیارہ حادثات کا ریکارڈ بھی تشویشناک رہا ہے۔ مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں IAF کو ہزاروں طیاروں کے حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں لڑاکا جیٹس، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیارے شامل ہیں۔ یہ حادثات انسانی جانوں اور قیمتی اثاثوں کا بڑا ضیاع ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سالوں میں IAF کے 534 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں کم از کم 152 پائلٹس ہلاک ہوئے ہیں۔ اس عرصے میں کئی طیارے زمین سے ٹکرانے، تکنیکی خرابی یا فضائی جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوئے۔
MiG-21 ماڈل سب سے زیادہ حادثات کا شکار رہا ہے۔ پچھلے 60 سالوں میں تقریباً 400 سے زائد MiG-21 طیارے گر چکے ہیں، جن میں 200 سے زیادہ پائلٹس اور متعدد شہری بھی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئر شو : نااہل بھارتی فضائیہ نے دنیا کے سب سے بڑے فضائی ایونٹ کو بدنما داغ دے دیا
یہی وجہ ہے کہ MiG-21 کو میڈیا اور دفاعی تجزیہ کاروں نے ’فلائنگ کوفن‘ یعنی اڑتے تابوت کا خطاب دیا ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ 1990 کی دہائی میں IAF کے حادثات کی شرح 20–30 فی سال تک جا پہنچی تھی، حالیہ برسوں میں ایک یا دو کلاس-1 حادثات (جہاز مکمل تباہ) رپورٹ ہوئے۔
تکنیکی وجوہات اور انسانی عواملحادثات کی وجوہات میں انسانی خامی، طیارے کی تکنیکی خرابی، اور پرانے طیاروں کی مرمت میں مشکلات شامل ہیں۔
یہ تمام عوامل IAF کے لیے مستقل چیلنج ہیں، کیونکہ ہر حادثہ نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع ہے بلکہ دفاعی وسائل اور قومی سرمایہ کاری کا نقصان بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
MiG-21 انڈین ایئر فورس بھارتی فضائیہ فضائی حادثات مگ 21.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین ایئر فورس بھارتی فضائیہ فضائی حادثات
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔