بنگلادیش اور بھارت کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
بنگلادیش میں آج 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جسکے جھٹکے بنگلادیش کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز نارسنگدی میں تھا جو ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ بھارت کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر کلکتہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ کچھ عارضی بنی ہوئی تعمیرات کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔
جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں کے گھروں سے باہر آجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے
بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلادیش کے پہلے کرکٹر ہیں۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کیریئر کی 13ویں سنچری اسکور کی۔
مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11ویں کرکٹر بن گئے۔
واضح رہے کہ مشفیق الرحیم نے 2005 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور یہ ریکارڈ اب تک قائم ہے۔