ٹنڈوجام،سیڈ کمپنی کے مبینہ فراڈ کیخلاف تاجروں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں سیڈ کمپنی کے مبینہ فراڈ کے خلاف تاجروں کا احتجاج ہمارے پیسے لے کر بیج نہیں دیا وقت پر بیج نہ ملنے کی وجہ سے کاشت کاروں کو نقصان ہورہا ہے حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں بیج کمپنی کے مبینہ فراڈ کے خلاف سیڈ فروخت کرنے وا لے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پرآصف خواجہ اشوک کمار، دیپک، مکیش اور شاہنواز خواجہ نے کہا کہ یونین سیڈ کمپنی ٹنڈوجام نے ضلع بدین اور ٹنڈو والا یار کے مختلف شہروں ماتلی تلہار کڑیو گھنور ٹنڈو محمد خان کے تاجروں کے ساتھ تقریباً تین کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے ہم سے رقم لینے کے باوجود ہمیں سیڈ نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہم وقت پر کاشت کاروں کو بیج فراہم نہیں کر سکے اور آج اس سلسلے میں ٹنڈوجام میں آئیں ہیں تو ہم سے فراڈ کرنے والے فہد آرائیں اور پروفیسر علی احمد آرائیں نہ بیج دینے پر تیار ہیں اور نہ رقم ان کی اس حرکت کی وجہ سے جہاں ہم شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں وہاں کاشت کار بھی بہت پریشان ہیں کہ انہیں وقت پر بیج نہ ملنے کی وجہ سے فصل وقت پر نہیں لگی ہے جس کی وجہ انہیں کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ فہد آرائیں اور اُن کے پروفیسر بھائی احمد علی آرائیں رقم واپس کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں اور ہمیں دھکمیاں دے رہے ہیں کہ وہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اگر انہوں نے شور مچایا تو انہیں سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے متاترہ بیچ کے ڈیلروں نے صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر، سیکریٹری زراعت، جی جی زرعی توسیع ڈپارٹمنٹ اور فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ یونین سیڈ کارپوریشن کو بلیک لسٹ کیا جائے اور متاثرہ تاجروں تاجروں کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے تاکہ دوسرے لوگ ان کے فراڈ سے بچ سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی وجہ سے
پڑھیں:
کوئٹہ، تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، جمعہ کو 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اتحادی جماعتوں کا ایک اجلاس کوئٹہ میں پشتونخواء میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت عبدالرحیم زیارتوال نے کی۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آنے والے جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کی فضاء آج ظلم، ناانصافی اور آئینی انحراف کے گہرے سائے میں ڈوب چکی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کا اہتمام کریں۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں پشتونخواء میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقہار ودان، کبیر افغان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی ایگزیکٹیو ممبر محمد یونس اور فرید احمد، پاکستان تحریک انصاف کے نور خان خلجی، آغا سلام ایڈوکیٹ، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالواحد و دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کیں۔