جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹری نمائش اورکانفرنسز2025 پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 تا 24 نومبر 2025 لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوں گی۔

نمائش میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ متعدد ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ کپاس کی پیداوار میں پاکستان عالمی ٹاپ فائیو ممالک میں شامل ہے اور ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی میں کپاس بنیادی قوت کا درجہ رکھتی ہے۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2025 میں چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکہ اور فرانس سمیت پندرہ سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ 

22 نومبر کو ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.

0 بعنوان "ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ" منعقد ہوگی جبکہ 24 نومبر کو "ٹیکنالوجی برائے ویلیو ایڈیشن" کے موضوع پر خصوصی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

کانفرنس میں عالمی ماہرین اور پالیسی ساز ، تجدید پذیر توانائی، سرکلر اکانومی اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کو فروغ اور  ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جدید، مسابقتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہب بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2025 پاکستان میں ایک جامع پلیٹ فارم ہوگا جو صنعتی جدت اور کاروباری مواقع کو فروغ دے گا۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی ترقی اور  ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے پر عزم ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکسٹائل ایشیا

پڑھیں:

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلے

راولپنڈی (نیوزڈیسک)تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلے نہایت منظم انداز میں منعقد کیے گئے، جو کہ چار سے پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کے سہرا ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن (انٹرمیڈیٹ) اور سیکرٹری، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد فہمی@د تلوکر کے سر جاتا ہے، جن کی مسلسل نگرانی، رہنمائی اور محنت نے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔ان گیمز کو کامیاب بنانے میں طارق محمود، سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی اور پرنسپل ہذا کالج کا بھی بھرپور اور قابلِ تحسین کردار رہا، جن کی معاونت نے اس ایونٹ کے انتظامات اور نظم و ضبط کو

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کا کان کنی، توانائی اور صنعت میں بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا عزم
  • اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
  • راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلے
  • خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کی ابو ظبی آرٹ 2025 میں شرکت
  • خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظبی آرٹ 2025 کا دورہ
  • بلغاریہ کی سفیر کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
  • جنگ و جیو گروپ کا تاریخی فیصلہ، اسٹاف کیلئے پہلا باضابطہ مینٹل ہیلتھ پروگرام
  • ایشیا کب رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کے سامنے یو اے ای کی ٹیم 59 رنز ڈھیر
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری