شنگھائی گلوبل ایوارڈ 2025: مدینہ منورہ کو پائیدار شہری ترقی میں نمایاں مقام
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
مدینہ منورہ نے عالمی سطح پر ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے شنگھائی گلوبل ایوارڈ 2025 میں پائیدار شہروں کی اعلیٰ کیٹیگری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل
یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے پروگرام UN-Habitat اور شنگھائی میونسپلٹی کے اشتراک سے دیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں شہری ترقی اور ماحول دوست اقدامات کے بہترین نمونوں کو سراہتا ہے۔
ایوارڈ کے فیصلے میں مدینہ منورہ کے اُس شہری ماڈل کو بنیاد بنایا گیا جس کا محور انسان اور ماحول کے درمیان ہم آہنگ توازن قائم کرنا ہے۔
اس میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ (حافلات المدینہ)، اسمارٹ سٹی اسٹریٹجی، (مثارہ) گرین ڈیٹا پلیٹ فارم، اور وادی عقیق کی ماحولیاتی بحالی جیسے منصوبے شامل ہیں جنہوں نے شہر کی پائیدار ترقی کو عالمی معیار کے قریب تر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ کا عالمی اعزاز، یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت
مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز سعودی وژن 2030 کے تحت شہری ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور ماحول کے تحفظ کے اہداف کی کامیاب پیش رفت کا ثبوت ہے۔
عالمی اداروں کی جانب سے اس اعتراف نے مدینہ منورہ کو اُن شہروں کی صف میں شامل کر دیا ہے جو مستقبل کی شہری زندگی کا ماڈل بن رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شنگھائی گلوبل ایوارڈ مدینہ مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی
پڑھیں:
ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی
سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی (SDAIA) نے اعلان کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے موضوع پر چوتھا گلوبل اے آئی سمٹ 15 سے 17 ستمبر 2026 تک ریاض میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم
یہ سمٹ سعودی ولی عہد، وزیر اعظم اور ایس ڈی اے آئی اے کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں منعقد کیا جائے گا۔
اس بین الاقوامی اجلاس میں مختلف ممالک کے سرکاری رہنما، فیصلہ ساز، بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان، ماہرین، موجدین اور محققین شرکت کریں گے تاکہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
سعودی عرب کا عالمی مقام مستحکمایس ڈی اے آئی اے کے صدر ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے ولی عہد کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور عالمی سطح پر اس میدان میں نمایاں کردار کی تصدیق کرتا ہے۔
ان کے مطابق سعودی عرب اب عالمی اے آئی درجہ بندی میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔
نالج بیسڈ اکانومی کی جانب پیشرفتڈاکٹر الغامدی نے کہا کہ یہ سمٹ ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب اے آئی ٹیکنالوجی میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے، جو انسانی زندگی اور مستقبل کو نئی جہت دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
یہ اجلاس سعودی عرب کی نالج بیسڈ اکانومی (علم پر مبنی معیشت) کی طرف منتقلی اور ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
گزشتہ سمٹس کی کامیابیوں پر بنیاد2020، 2022 اور 2024 میں ہونے والے سابقہ گلوبل اے آئی سمٹس کی کامیابیوں کو بنیاد بناتے ہوئے، 2026 کا اجلاس متعدد نئی پیشکشوں، معاہدوں اور عالمی اقدامات کا حامل ہوگا۔
ان میں سے ایک نمایاں کارنامہ انٹرنیشنل سینٹر فار اے آئی ریسرچ اینڈ ایتھکس (ICAIRE) کا قیام ہے، جو یونیسکو سے منسلک ایک تحقیقی ادارہ ہے اور ریاض میں واقع ہے۔
ویژن 2030 کے اہداف کی عملی تعبیرڈاکٹر الغامدی کے مطابق یہ سمٹ سعودی عرب کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت مملکت کو پائیدار، علم و تحقیق پر مبنی معیشت میں تبدیل کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔ یہ ایونٹ ویژن 2030 کے تحت جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ہدف کی عملی تعبیر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی سمٹ ریاض سعودی عرب سعودیہ سمٹ2026