data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)جمہوریہ بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے کہا ہے کہ بلغاریہ اور پاکستان رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں یہ دونوں ملکوں کے لیے آگے بڑھنے اور بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین وقت ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی حکومت سے حکومت کی سطح پر باضابطہ دوطرفہ میکنزم موجود ہے جو مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون کی صورت میں قائم ہے۔یہ کمیشن 2015 میں قائم ہوا جس کا پہلا اجلاس صوفیہ میں اور دوسرا اجلاس 2019 میں اسلام آباد میں ہوا جبکہ تیسرا اجلاس آئندہ سال بلغاریہ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پاکستانی تاجر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں صدر کے سی سی آئی محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائڑن سب کمیٹی احسن ارشد شیخ، سابق صدر مجید عزیز، سابق نائب صدور حارث اگر، تنویر باری اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔سفیر نے بین الحکومتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کے موقع پر بزنس ٹو بزنس فورم کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کے کاروباری اداروں کے ساتھ براہ راست رابطوں سے باہمی اقتصادی مفاد کے مخصوص شعبوںکو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔دونوں جانب سے شیڈول کو حتمی شکل دینے اور پاکستانی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی تاکہ وہ پہلے سے اپنی شرکت کی منصوبہ بندی کرسکیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر رائے کے تبادلے کو اہمیت دیتا ہے۔ یہ ہمارے کام کا بنیادی حصہ ہے اور اسی لیے ہم کراچی چیمبر کے ساتھ روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گزشتہ 4 سالوں سے پاکستان میں تعینات بلغاریہ کی سفیر نے مزیدکہا کہ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کے ساتھ براہ راست بات چیت کو اہم سمجھا ہے بالخصوص کراچی جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ایک اہم بندرگاہ اور تجارتی مرکز ہے۔ ہمیں آپ کے شہر اور تاجر برادری کے ساتھ یہ روابط قائم رکھنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ کو پاکستان میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں اتنی زیادہ پہچان حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے اس طرح کی سرگرمیاں اہم ہیں۔میں آپ کو مزید معلومات فراہم کرنے اور بلغاریہ کے ساتھ تجارت وکاروباری مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دینے کے لیے یہاں آئی ہوں۔انہوں نے اپنے ملک کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 6.

4 ملین کی آبادی رکھنے والا بلغاریہ رقبے کے لحاظ سے چھوٹا ہے لیکن اسٹریٹجک حیثیت کا حامل ہے جو یورپی یونین کا رکن ہے اور یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان پْل کا کردار ادا کرتا ہے۔بلغاریہ کی سرحد ترکی سے ملتی ہے جو پاکستان کا ترجیحی شراکت دار ہے۔پاکستانی تاجر اکثر ترکی کا سفر کرتے ہیں۔ بلغاریہ بالکل قریب ہے۔ استنبول سے صوفیہ تک صرف ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی پرواز ہے اور دونوں شہروں کے درمیان بذریعہ سڑک بھی سفر کیا جا سکتا ہے۔بلغاریہ یورپی آٹوموبائلز میں استعمال ہونے والے90 فیصد پرزے تیار کرتا ہے اور زراعت، انجینئرنگ، دواسازی، قابلِ تجدید توانائی اور مختلف صنعتوں میں دیرینہ مہارت رکھتا ہے۔ قبل ازیں کراچی چیمبر ک صدر ریحان حنیف نے بلغاریہ کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو باہمی احترام، مشترکہ امنگوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش پر مبنی ہیں۔ جغرافیائی فاصلے کے باوجود دونوں ملکوں میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی چیمبر بلغاریہ کی بلغاریہ کے کہ بلغاریہ کے درمیان انہوں نے کے ساتھ کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور بڑی خوش خبری ہے کہ حکومتِ سندھ نے عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور جدید ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد شہر کی بڑھتی آبادی، ٹریفک دباؤ اور روزمرہ سفر کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور متعدد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایس ایم ٹی اے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومر اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی سمیت متعلقہ حکام شریک تھے۔

اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن کو یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی مراحل، رکاوٹوں اور تکمیل کی رفتار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد فعال کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی لیے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں یہ خوشخبری بھی سنائی گئی کہ ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے کراچی پہنچ جائیں گی، جس کے بعد شہر میں ان کے مخصوص روٹس پر سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر کے مطابق نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت دسمبر تک ای وی ٹیکسی سروس بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ رواں مالی سال کے دوران مزید 500 بسیں شامل کرنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔ صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں طالبات اور خواتین کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بااختیار ہو کر محفوظ اور آسان سفر کر سکیں۔ اس دوران پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر بھی پیش رفت جاری ہے، جس سے خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں غیرضروری تعطل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یوٹیلٹی سروسز میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبے کی رفتار متاثر نہ ہو۔ ساتھ ہی ڈیپوز کی تعمیر کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ تاج حیدر پل کے دوسرے حصے پر جلد کام شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ آج سے اس پل پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے، جس سے شہریوں کو خاصی سہولت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ڈنمارک کا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • کراچی میں اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلنے کو تیار
  • وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت
  • کراچی آرٹس کونسل عالمی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  •  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
  • شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ‘ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ