Jasarat News:
2025-11-14@16:06:53 GMT

پیرس:لوورمیوزیم میں1 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ڈکیتی

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: پیرس کے لوور میوزیم کے ناقص سیکورٹی سسٹم کے باعث میوزیم کے اندر 7 منٹ میں1 کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ڈکیتی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران پتا چلا کے اتنے بڑے پیمانے پرہونے والی ڈکیتی کی وجہ دراصل سیکورٹی سسٹم کا پاس ورڈ انتہائی آسان بتایاجاتا ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی بار 2014 ءمیں بھی کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکورٹی نظام میں سنگینی کی دوسری وجہ یہ تھی کہ سسٹم میں اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے 2 دہائیوں پرانے سافٹ ویئر پر انحصار کرنا شامل تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میوزیم کے

پڑھیں:

53 کروڑ کے فراڈ کیس میں حتمی چالان جمع، عاطف خان سمیت 6 افراد ملزم قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ روپے کے فراڈ کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرایا۔ حتمی چالان میں اداکارہ نادیہ حسین کا نام شامل نہیں ہے، تاہم ان کے شوہر عاطف خان سمیت 6 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جن کے خلاف ٹرائل کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر جعلسازی، خیانت اور فراڈ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے رواں برس مارچ میں عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عاطف خان یکم جولائی 2015 کو اس نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہوئے تھے اور تعیناتی کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی کمپنی بھی قائم کی تھی۔

بینک کے گروپ ہیڈ کی جانب سے گزشتہ سال ایک درخواست میں ان پر مالیاتی خرد برد کے الزامات لگائے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں ڈکیتی کی مزاحمت پر شہری ہلاک، سالانہ ہلاکتیں 79 تک پہنچ گئیں
  • آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی نئی قسط ملنے کی راہ ہموار
  • اسلام آباد میں الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پاکستان کو آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع
  • پاکستان کوآئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع
  • محرابپور،ڈکیتی اور چوری کی واردات میں 2 شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، انٹربینک مارکیٹ میں بھی تنزلی
  • 53 کروڑ کے فراڈ کیس میں حتمی چالان جمع، عاطف خان سمیت 6 افراد ملزم قرار
  • سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی 20 روز بعد رہا