ویب ڈیسک :موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 32 تاخیر کا شکار ہیں۔

 فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے سکھر اور لاہور کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں, قومی ایئر کی کراچی دبئی کی 1، اسلام آباد دبئی اور گلگت کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں, غیرملکی ایئر کی بھی لاہور ریاض کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔

نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند

 فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 13 اور لاہور کی 9 پروازوں میں تاخیر ہے, اسی طرح ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور کی بھی  10 پروازویں تاخیر کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ

پڑھیں:

کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی۔فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کی اور وزٹ ویزے پر ایران جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 پاکستانی پاسپورٹس، ایرانی ویزا ایپلیکیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم بھاری رقوم کے عوض شہریوں کو ایران بھجواتا تھا اور اس کےلیے فی کس ڈھائی لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس سے متعلق حکام کو مطمئن نہیں کرسکا، جسے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفنکنگ سرکل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ شہرشدید دھند کی لپیٹ میں آگیا ہے
  • ایم کیوایم کا کراچی کے مسائل پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت
  • کراچی کو بدترین انتظامی بحران میں دھکیلنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، فوزیہ صدیقی
  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر ! شہری عدالت پہنچ گیا
  • کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد
  • پرو ہاکی لیگ؛ طاہر زمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر رضامند
  • کوٹری انتظامی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار