برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بیلیم میں ہونے والی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔
عمارت خالی، ریسکیو ٹیمیں مصروفغیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگتے ہی پویلین کو فوری طور پر خالی کرایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
کوئی جانی نقصان نہیں ہوابرازیل کے وزیر سیاحت نے تصدیق کی کہ واقعے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی اسٹالوں والا علاقہ متاثرپویلین کے اس حصے میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے اسٹال لگے ہوئے تھے جنہیں احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا ابتدائی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ