دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔
رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025: pic.
حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے اور انہوں نے اس شاندار شاہکار کو دیکھنے کیلیے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
بھارتی افسران و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی، اس دوران دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کی غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔
بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے بالخصوص جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر پاکستان کی فضائی دفاعی تنصیبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ایک عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستانی اہلکاروں نے بھارتی پائلٹس سے ملاقات کے بعد انہیں چائے کی پیش کش کی تاہم انہوں نے انکار کیا اور پانی پر اکتفا کیا۔
پاکستانی حکام نے مؤقف اپنایا کہ اگر کوئی بھی مہمان ہمارے پاس آئے تو اُس کا خیر مقدم اور استقبال کرتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جے ایف 17
پڑھیں:
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی، بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک کا شکار
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔
بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔
بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔
View this post on Instagramجنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔