Express News:
2025-11-20@22:46:09 GMT

برازیل، کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

SAO PAULO:

برازیل کے شہر بیلیم میں جاری کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی کے باعث مندوبین کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیلیم میں کوپ 30 کے کانفرنس سینٹر میں آگ لگی، جس کے بعد مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

کانفرنس کے منتظمین نے بھی تصدیق کردی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور برازیل کے فائر بریگیڈ نے کانفرنس کے مقام کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا تھا کہ الرٹ عین اس جگہ پر کیا گیا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے کئی ممالک اور اداروں کے نمائندے موجود تھے، جسے پویلین کہا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مندوبین، مبصرین اور صحافیوں نے اپنے بیگز اور دیگر سامان اٹھایا اور باہر نکل گئے اور پولیس نے آگ کے اطراف قطار بنالیا تاکہ کسی کو قریب جانے سے روکا جائے جبکہ اسی دوران سائرن بھی بج رہے تھے۔

تاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ مندوبین واپس آکر مباحثہ جاری رکھیں گے یا مؤخر کیا جائے گا۔

جائے وقوع کی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ ایئرپورٹ کے مقام پر قائم کانفرنس سینٹر کے اندر سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایمزون سٹی میں جاری کانفرنس جمعے کو شیڈول کے مطابق اختتام ہو رہی تھی لیکن تقریباً کانفرنس میں شریک 200 ممالک کے درمیان موسمیاتی فنڈنگ بڑھانے اور فوسل فیولز سے دور جانے جیسے مسائل پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے مقرر کردہ بدھ کی خود ساختہ آخری تاریخ پر اجلاس مکمل نہ ہو سکا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کانفرنس کے کے مقام

پڑھیں:

سیلاب میں جانی نقصان کی روک تھام کو قومی سیاسی ترجیح بنایا جائے: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات اور تباہ کاریوں کو روکنا اب ملکی سیاست اور حکمتِ عملی کا بنیادی محور ہونا چاہیے، کیونکہ حالیہ برسوں میں سیلاب نے معیشت، انفرا اسٹرکچر اور انسانی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ 2022 کے تاریخی سیلاب نے ملکی معیشت کو 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر نقصان پہنچایا۔ گزشتہ تین سے چار بڑے سیلابوں کے دوران 4 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، رواں برس بھی صورتحال تشویش ناک رہی اور سیلاب نے 31 لاکھ افراد کو متاثر یا بے گھر کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ 200 دنوں میں ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط اقدامات کیے جائیں گے، موجودہ نکاسی آب کا نظام موسمیاتی شدت اور غیر معمولی بارشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس لیے حکومت طویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت اگلے پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت رکھنے والا انفرا اسٹرکچر تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مصدق ملک نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے فوری طور پر ارلی وارننگ سسٹم کو جدید، مربوط اور فعال بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر وارننگ کا موثر نظام قائم کیا جائے گا تاکہ متعلقہ علاقوں کو بروقت الرٹ مل سکے۔ “اسلام آباد کو خبر بعد میں ملے گی، پہلے وہ علاقے وارننگ پائیں گے جہاں حقیقی خطرہ موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں آبی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ دریا کے سیلاب، فلش فلڈز، نکاسی آب کی ناکامی اور ساحلی علاقوں میں تباہی کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا اب اختیاری نہیں بلکہ ناگزیر قومی ترجیح بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ
  • برازیل: مفرور گھوڑی بیوٹی سیلون میں جا گھسی، خواتین میں بھگدڑ مچ گئی
  • وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا؛ مصدق ملک
  • وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی
  • آئندہ مون سون کیلئے تیاری کی ہدایت، صوبوں سے ملکر منصوبہ سازی کی جائے: وزیراعظم
  • سیلاب میں جانی نقصان کی روک تھام کو قومی سیاسی ترجیح بنایا جائے: مصدق ملک
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم