—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سلیم کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرا ن لیگی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہمارا ڈھائی، ڈھائی سال کا معاہدہ ہے، بلوچستان حکومت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے۔

سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد ہے، سرفراز بگٹی صوبے میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں جلد مثالی امن قائم ہو جائے گا۔

بلوچستان حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے: علی مدد جتک

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ دوستین ڈومکی کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے، بلوچستان حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، مرکزی قیادت کے فیصلے کے بغیر بلوچستان میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

علی مدد جتک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینے والے لوگ خود کو میڈیا میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دوستین ڈومکی کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بخت کاکڑ

اپنے بیان میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اگر کسی بھی نوعیت کا فیصلہ درپیش ہو تو اسکا باقاعدہ اعلان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے نہیں، بلکہ حکومتی سطح پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء بخت محمد کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دوستین ڈومکی کے حالیہ بیان کو بے بنیاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کے ریمارکس حقائق کے برعکس ہیں اور ایسے بیانات صرف سیاسی ابہام پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست سیاسی رویہ نہیں ہے۔ ایسے تبصروں کا مقصد صرف عوامی ذہنوں میں بے یقینی پیدا کرنا ہوتا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے اختلاف یا تبدیلی کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ بخت کاکڑ نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی نوعیت کا فیصلہ درپیش ہو تو اس کا باقاعدہ اعلان حکومتی سطح پر کیا جائے گا، نہ کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد دعوے سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں اور ایسی باتوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ
  • بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟
  • دوستین ڈومکی کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بخت کاکڑ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے، دوستین ڈومکی
  • بلوچستان میں بیڈ گورننس؛ سرفراز بگٹی کوہٹانے کا فیصلہ، نئےوزیر اعلیٰ کی تلاش شروع
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا؟
  • بیڈ گورننس ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ، دوستین ڈومکی کی تصدیق
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی