مسلم لیگ ن کے سینیٹر دوستین ڈومکی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر میر دوستین ڈومکی سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے؟ جواب میں دوستین ڈومکی نے کہا کہ اگر میں نے کوئی بات کی ہے تو اس میں کوئی وزننے تو ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے مارچ 2024 سے کرسی سنبھالی ہے، صوبے کے حالات پہلے اتنے خراب نہیں تھے جتنے اب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس نہیں ہے، کرپشن عروج پر ہے، سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، یہ بات میں 100 فیصد درست کہہ رہا ہوں۔ وہ مانیں یا نہ مانیں، یہ فیصلہ ہوچکا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ان کو تبدیل کر رہی ہے، ان ہاؤس تبدیلی لائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اڑھائی، اڑھائی سال کا معاہدہ ہے۔ پیپلز پارٹی کا ایک سال رہتا ہے، ابھی پیپلز پارٹی سے ہی نیا وزیراعلیٰ آئے گا۔

میر دوستین ڈومکی نے کہا کہ نیا وزیراعلیٰ صوبے میں گڈ گورننس بھی لائے گا اور صوبے کے خراب حالات کو بھی سنبھالے گا۔ جب سے سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بنے، ان کو ہر طرف سے مدد حاصل تھی، اس کے باوجود وہ ناکام رہے۔ نئے وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے پیپلز پارٹی فیصلہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دوستین ڈومکی سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کا فیصلہ نے کہا

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا