کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو اچانک روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے، ریل سروس سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔