کوٹری انتظامی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(جسارت نیوز)سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی مرکز کوٹری انتظامی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار بن گیا۔ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں،بے تہاشہ جنگل کٹنگ،اسٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی اور پانی کی قلت جیسے مسائل سے صنعتکاروں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ۔صنعتکاروں نے انفراسٹیکچر کی مکمل بحالی کو ملکی معیشت میں ترقی کا ضامن قرار دیدیا۔صنعتی علاقہ کیلئے ایم ڈی سائیٹ کو کہا ہے جلد ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ڈی سی جامشورو تفصیلات کے مطابق سندھ کا دوسرا بڑاصنعتی علاقہ کوٹری صنعتی زون جو ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے انتظامی لاپروائی اورعدم توجہی کے سبب انفراسٹیکچر مکمل تباہ حال بنا ہوا ہے کوٹری صنعتی زون میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے جس چیز کا سامنا ہوتا ہے وہ ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں۔ گہرے گڑھے، بکھرا ہوا گردو غبار اور تباہ حال انفراسٹریکچر نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو متاثر کررہا ہے بلکہ ہزاروں مزدوروں اور ڈرائیوروں کے لیے بھی دشواری کا باعث بن چکا ہے۔صنعتی زون کی حالت زار پر صنعت کاروں اور نمائندہ تنظیم کے رہنماء میاں توقیر طارق۔یاسر اقبال ملک اور خلیل بلوچ نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صنعتیں چلانا مشکل بنتا جارہا ہے۔انفراسٹریکچر کی خرابی پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کاروباری طبقہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔صنعتوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے 40سال پرانی موٹریں کام کررہی ہیں صنعتی علاقہ میں سہولیات کے فقدان سے جہاں صنعتکار پریشان دکھائی دیتے ہیں وہی مزدور طبقہ بھی متاثر ہورہا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ بیروزگاری میں اضافہ کے ساتھ جرائم پیشہ عاصر کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔کوٹری صنعتی زون کے مسائل محض انفراسٹرکچر تک محدود نہیں رہے۔یہ اب صنعتکاروں، مزدوروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکے ہیں جس میں محکمہ سائیٹ لمیٹیڈ اور ضلعی انتظامیہ کا کردار اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقہ میں انفراسٹیکچر کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کیلئے ایم ڈی سائیٹ لمیٹیڈ کو لکھا ہے جس پر چیف انجینئر نے دورہ کرکے جائزہ بھی لیا ہے جلد ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائیگا۔شہری وسماجی حلقوں نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم صنعتی علاقہ میں انفراسٹیکچر کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صنعتی علاقہ صنعتی زون کا شکار
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔