data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹائون )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر کا کہنا ہے کہ یوسی میں تین کروڑ روپے مالیت سے زائد نکاسی نظام ، اسٹریٹ لائٹ ، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کام اپنے آخری مراحل میں ہیں ان شاء اللہ علاقہ مکینوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مشکلات جلد حل ہو جائینگی ، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکوں ملتا ہے اورجب تک زندہ ہیں عوام اور علاقہ مکینوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہے گے ،ہماری عوامی و بلدیاتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اب ماضی میں کئے جانے والے وعدوں کے مطابق مستقبل میں بھی ہماری خدمات جاری و ساری ہے یوسی 7شمس آباد کے عوامی نمائندگان عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد علاقہ مکینوں کوہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کمیٹی کے خصوصی فنڈ اور اپنی تنخواہ ملا کر (تقریباً) 21 لاکھ روپے سے یوسی کے مختلف وارڈزکے 230سے زائد غریب و نادار مستحق لوگوں میں سولر پلیٹیں، 5 معذور افراد میں وہیل چیئرجبکہ یوسی میں قائم سلائی سینٹر میں زیر تربیت 54طلبامیں سلائی مشین تقسیم تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افریقی یونین نے شمالی نائیجیریا میں نسل کشی کے دعوے مسترد کردیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: افریقی یونین کمیشن کے سربراہ محمود علی یوسف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں عیسائیوں کے خلاف نسل کشی نہیں ہو رہی، اور ایسے بیانات خطے میں پیچیدہ سکیورٹی صورتحال کو غلط طور پر پیش کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یوسف نے اقوام متحدہ کے فورم میں جنرل سیکریٹری انٹونیو گوترس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی نائیجیریا میں دہشت گردی اور تشدد کی اصل وجہ بیوکو حرام اور اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرووینس (ISWAP) کی سرگرمیاں ہیں، جن سے مسلمانوں اور عیسائی دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی نائیجیریا کے حالات کی پیچیدگی کو مدنظر رکھ کر کسی بھی نسل کشی یا مخصوص مذہبی ہدف کے دعوے کرنے سے پہلے سوچنا ضروری ہے،بیوکو حرام کے سب سے پہلے شکار مسلمان ہوتے ہیں، نہ کہ عیسائی، اور یہ دستاویزی شواہد سے ثابت ہے۔

افریقی یونین نے خبردار کیا کہ سادہ بیانیہ تشدد کی اصل وجوہات کو مسخ کر سکتا ہے، جن میں دہشت گردی، نقل مکانی، اور زمین و وسائل پر مقامی تنازعات شامل ہیں۔

یہ بیانات اس ماہ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں انہوں نے شمالی نائیجیریا میں مذہبی بنیاد پر قتل کی بات کی اور امریکی فوجی مداخلت کے امکانات کا اشارہ دیا تھا۔

 نائیجیریا کی حکومت نے بھی بار بار کہا ہے کہ شمالی ریاستوں میں تشدد کا مقصد کسی مخصوص مذہبی گروہ کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ دہشت گردی اور مجرمانہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی واضح ہے، حاجی اصغر علی باجوہ
  • ٹنڈومحمدخان، قلت آب کیخلاف مکینوں کا شدید احتجاج
  • عوامی ایکشن کمیٹی کا سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • مختلف شخصیات ملکر کام کو مؤثرو نتیجہ خیز بناتی ہیں ، شبنم امیر
  • کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن
  • ٹنڈو جام: علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کیخلاف احتجاج
  • حاجی نبن شاہ لکھاری نہیں بلکہ ایک ادارہ تھا، علی حیدرچانڈیو
  • افریقی یونین نے شمالی نائیجیریا میں نسل کشی کے دعوے مسترد کردیے