ٹیسٹ کی جھنجھٹ ختم، معدے کے معائنے کے لئے،، اے آئی کیپسول تیار ،،
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
چین (ویب ڈیسک)معدے کی تکلیف میں اب نلکیوں اور ٹیسٹ کی جھنجھٹ ختم ہوگئی، معدے کا معائدہ اب صرف ایک کیپسول سے ہوجائے گا۔ چین نے اے آئی کیپسول تیار کرلیا۔
چین کی جانب سے تیار کیا گیا اے آئی کیپسول معدے اور آنت کی بیماریاں صرف 8 منٹ میں تشخیص کر لے گا، مذکورہ کیپسول کی قیمت صرف 280 ڈالر رکھی گئی ہے۔
چین کی جانب سے تیار کیا گیا اے آئی کیپسول ہزاروں مریضوں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے، جس نے بہترین نتائج دیئے ہیں۔
اس سے قبل 14 سالہ بچے نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے اے آئی سے چلنے والی ایپ بھی تیار کرلی ہے، جس کے ذریعے ہمیں سیکنڈوں میں امراض قلب کا پتہ چل جائے گا۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان سدھارتھ ننڈیالا نے اے آئی سے چلنے والی سمارٹ فون ایپ Circadian AI تیار کی ہے جو صرف آواز کی بنیاد پر 7 سیکنڈ میں امراض قلب سے متعلق آگاہی فراہم کردے گی۔
رپورٹس کے مطابق سدھارتھ دنیا کا سب سے کم عمر اے آئی پروفیشنل ہے، جس کے پاس Oracle اور ARM دونوں سے سرٹیفیکیشن ہیں، اس کی تیار کردہ Circadian AI میں مبینہ طور پر جدید الگورتھم کو استعمال کیا گیا ہے، جو اسمارٹ فون کے ذریعے دل کی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے اور فوری تشخیص فراہم کرتی ہے، جس سے قیمتی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔
امریکا میں اس جدید ایپ کا 15 ہزار سے زیادہ مریضوں اور بھارت میں 700 مریضوں پر تجربہ کیا گیا ہے، جس کی درستگی 96 فیصد ثابت ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزی اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے حال ہی میں 14 سالہ نوجوان سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ میں سدھارتھ کی غیرمعمولی صلاحیتوں اور انسانیت کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی لگن سے بہت متاثر ہوں، اس نے اتنی کم عمر میں اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پورے دل سے اس کی صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی کے لیے اپنے شوق کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور اسے اس کی تمام کوششوں میں ہمارے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
حیدرآباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں سدھارتھ نندیالا کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اس ٹول کو محدود طبی کوریج کے ساتھ کمیونٹیز تک پہنچانا ہے، جہاں تیزی سے تشخیص کا مطلب لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔
اب آپ آنسوؤں کے ذریعے شوگر لیول جانچ سکیں گے؟ مگر کیسے
14 سالہ بچے کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی اسکول کی تعلیم ٹیکساس میں قائم لالر مڈل اسکول سے مکمل کی اور فی الحال ڈلاس میں ٹیکساس یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس میں بیچلر آف سائنس کررہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
ایشز 2025 پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
PERTH, AUSTRALIA:ایشز سیریز 2025 کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں کینگروز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں میں ہے جبکہ انگلش ٹیم کو بین اسٹوک لیڈ کر رہے ہیں۔
اسکواڈ:
آسٹریلیا: عثمان خواجہ، جیک ویدرلینڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ، برینڈن ڈوگیٹ۔
انگلینڈ: زیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، اوولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس آٹکنسن، بریڈن کارز، جوفرا آرچر، مارک ووڈ